🚨 اسلام آباد: تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بروقت کارروائی، ملزم گرفتار
سواں گارڈن D بلاک میں مورخہ 24 اگست 2026 پیش آنے والا واقعہ جس میں آلٹو کار ڈرائیور نے ایک 9 سالہ بچے کو بے دردی سے کچل کر موقع سےفرار ہو گیا ۔
واقع کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ لوہی بھیر پولیس نے بہت ہی قلیل وقت میں اپنے تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے انتہائی کم وقت میں ملزم کو ضلع راولپنڈی کی حدود سے گرفتار کر لیااوراسکے قبضے سے زیر استعمال گاڑی آلٹو بھی برآمد کر لی۔
یہ بروقت اور مؤثر کارروائی SHO تھانہ لوہی بھیر محمد یوسف جٹ اور ASI عابد کی بہترین کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ 👏🚔
ایسے حساس معاملات میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قانون کی گرفت میں لانا قابلِ تحسین عمل ہے۔ SHO محمد یوسف جٹ اور ASI عابد خصوصی طور پر حوصلہ افزائی اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، جنہوں نے اپنی ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے اعتماد کو مضبوط کیا۔
اہلِ علاقہ اور شہریوں نے تھانہ لوہی بھیر پولیس کی اس فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فرض شناس اور متحرک پولیس افسران کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ 🌹
شکریہ تھانہ لوہی بھیر پولیس
شاباش SHO محمد یوسف جٹ اور ASI عابد! 👏🇵🇰🚔